اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے NA-133 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ ان کو نااہل قرار دینے کے لیئے درخواست شہری ووٹر محمد افضل نے دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت جسٹس گلزار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔درخواست کے وکیل کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں موقف اختیارکیا
کہ جاوید لطیف کی ڈگری جعلی ہے ،آرٹیکل 62اور63کے تحت وہ صادق اور امین نہیں رہے، جسٹس منظور ملک نے کہا کہ بطور ووٹر آپ امیدوار کی نااہلی چیلنج نہیں کرسکتے، آپ کیس کے متاثرہ فریق نہیں ہیں ، 2008 کے الیکشن میں بھی جعلی ڈگری کا معاملہ آیا جسے درست قراردیاگیاتھا، اس الیکشن میں تو ڈگری کی ضرورت بھی نہیں تھی، بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کردی۔ واضح رہے 2013 ءکے انتخابات میں ن لیگ کے جاوید لطیف 68909ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے۔