جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی سفارتکار کا قتل ،چوہدری نثار نے اہم اعلان کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ نے کہاہے کہ سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان سے سعودی سفیر مرزوق الزہرای اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں جاری تعاون اور خطے اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

جمعرات کووزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزھرانی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں جاری تعاون اور خطے اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں اور 2011میں کراچی میں سعودی سفارت کار کے قتل کیس کی تفتیش پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور عوام سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان دیرینہ تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔قبل ازیں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے بھی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان سے ملاقات کی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اورمختلف امورمیں جاری دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…