منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزگیٹ سکینڈل :کمیٹی کے پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خبرلیک ہونے کے بعد اس کی تحقیقات کےلئے سابق جسٹس (ر) عامر رضاخان کی زیرصدارت کمیٹی کااجلاس آج منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کمیٹی کو اپنی تحقیقات کے بارے آگاہ کیا ۔جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں انگریزی اخبار میں شائع متنازع خبر کی انکوائری کے لئے پہلا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو خصوصی دعوت دی گئی۔ دوسری طرف اسی بارے میں پریس کونسل آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا

جس میں متفقہ طور پر عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس بارے اخبار یا اسکے سٹاف کے خلاف کارروائی نہ کرے اور نہ ہی سورس کی شناخت ظاہر کرنے کی ضدکرے۔ چوہدری نثار علی خان نے کمیٹی ارکان کو خبر کے بارے پیدا ہونے والی صورتحال اور اپنی طرف سے کی گئی تحقیقات کے بارے کیا تفصیل سے آگاہ کیا ۔وزیرداخلہ نے انکوائری کمیٹی کو ایک گھنٹہ کی طویل بریفنگ دی اور کمیٹی ارکان کو اپنی تحقیقات کے دوران اکٹھے کیے گئے دستاویزات بھی فراہم کیے ۔کمیٹی کے بند کمرہ اجلا س میں کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ ،

پنجاب کے صوبائی محتسب نجم سعید ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز ، ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور ، آئی ایس آئی ، آئی بی اور ملٹری انٹیلی جینس کے ایک ایک نمائندے نے بھی شرکت کی ۔کمیٹی نے کہا کہ ایسے معاملات پریس کونسل آف پاکستان آرڈیننس کی روشنی میں ایسے امور کونسل میں لائے جاتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت یا اس کے کسی ادارے نے یہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان میں نہیں لائی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…