اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے شہراوٹاوہ میں دوبچپن کے دوستوں کی دوستی کارازڈی این ا ے ٹیسٹ سے فاش ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لیون سوینسن اور ڈیوڈ ٹیٹ جونیئر گزشتہ چاردھائیوں سے ایک دوسرے کے نہ صرف پڑوسی بلکہ گہرے دوست بھی ہیںاور دونوں دوست پیدائش کے بعد تبدیل ہو گئے تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے والدین کےہاں پرورش پائی ۔
حقیقت کچھ یوں ہے کہ رواں سال اگست میں ان کے علاقے میں رہائش پذیر دو افراد نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو انھیں پتہ چلا کہ ان کے والدین کوئی اور ہیں۔ اس پر ڈیوڈ اور لیون نے بھی اپنے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تو ان پر یہ بھید کھلا کہ دونوں نے مختلف والدین کے سائے تلے اپنی زندگی گزار دی ہے۔ یہ بات جان کر دونوں دوستوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ایک نجی ویب سائیٹ کے مطابق لیون سوینسن 31 جنوری 1975ء کو ناروے ہاؤس انڈین ہسپتال میں پیدا ہوا جبکہ ڈیوڈ کی بھی اسی ہسپتال میں تین دن بعد پیدائش ہوئی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے غلطی سے لیون کو ڈیوڈ اور ڈیوڈ کو لیون کے والدین کے حوالے کر دیا تھااب جبکہ ان کواپنے والدین کامعلوم ہوگیاہے جس کے بعد وہ دونوں اکثرپریشان رہتے ہیں ۔