اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والی ہیلری کلنٹن اپنے خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جب ہیلری کلنٹن نے خطاب شروع کیاتوان کے سپورٹرزنے انکے حق میں نعرے بازی کی جس پرہیلری جذباتی ہوگئیں اورسٹیج پر ہی روپڑیں۔انہوں نے اس موقع پراپنے خطاب میں نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کودعوت دی کہ وہ امریکہ کی ترقی کے لئے مل کرکا م کریں ۔واضح رہے کہ امریکی عوام کے احتجاج کے بائوجود ہیلری کلنٹن نے صدارتی الیکشن میں شکست کوتسلیم کرلیاہے ۔
نیویارک میں تقریب سے خطاب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام مداحوں اور پیار کرنے والوں سے شکست پر معافی مانگتی ہوں، مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگوں کو مایوسی ہوئی، مجھے بھی مایوسی ہوئی ہے، تاہم ہماری مہم ایک الیکشن یا ایک انسان کیلئے نہیں تھی، ہماری مہم پورے امریکا کیلئے تھی، اگر آپ بھی امریکا پر یقین رکھتے ہیں تو آپ کو بھی یہ نتائج تسلیم کرنے ہونگے اور ڈولڈ ٹرمپ کو اپنا صدر ماننا ہوگا۔
شکست یاکچھ اور۔۔ہیلری روپڑی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں