جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صدر منتخب ہوتے ہی نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کیا پیغام بھجوایا ؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا 45 واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستان اور امریکہ تزویراتی شراکت دار ہیں‘ دونوں ملکوں کے تعلقات آزادی‘ جمہوریت‘ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں‘ امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ بدھ کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب امریکی عوام کی کامیابی ہے۔ ٹرمپ کا انتخاب امریکی عوام کے جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین کا مظہر ہے۔ انتخاب میں کامیابی نو منتخب صدر کی قیادت پر امریکی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دھائیوں سے پاکستان اور امریکہ تزویراتی شراکت دار ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات آزادی‘ جمہوریت‘ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی شراکت داری پائیدار امن کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔ پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔ امریکہ کے ساتھ گہرے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…