فیصلے کی گھڑی آگئی،سپریم کورٹ میں پاناما معاملے کی سماعت آج ہوگی

6  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستا ن میں پاناما معاملے کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی ٗ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز اپنے بیان جمع کرائیں گے ٗعدالت عظمیٰ ایک رکنی جو ڈیشل کمیشن بنانے کا حتمی فیصلہ کریگی ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کیخلاف پاکستان تحریک انصاف ٗ جماعت اسلامی ٗ عوامی مسلم لیگ ٗجمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں پر چیف جسٹس مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ٗجسٹس امیرہانی
مسلم ٗجسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ (آج)پیر کو صبح ساڑھے نوبجے سماعت کریگی

۔ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو پاناما معاملہ پر اپنے جواب جمع کر انے کیلئے پیر تک مہلت دی تھی اور واضح کیا تھا کہ قانون کے مطابق اگر جواب جمع نہ کرایا تو الزامات تسلیم کرلیں گے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس میں کہا تھا کہ معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایک رکنی جو ڈیشل کمیشن بنایا جائیگا ٗ جوڈیشل کمیشن پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے انکشافات کی تحقیقات کریگا
ٗپاناما گیٹ کمیشن کوسپریم کورٹ کے اختیار حاصل ہوں گے ۔گزشتہ روز وزیر اعظم کے داما کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے اپنا جواب جمع کر ادیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میری اور میری اہلیہ کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے ۔وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے تصدیق کی تھی کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز شریف پیر کو اپنے جوابات جمع کرادینگے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…