پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بچے کے منہ میں سونے کاچمچ نہیں ،سونے کافیڈر،سوشل میڈیاپرکہرام مچ گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طورپرکہاوت مشہورہے کہ فلاں شخص اتناامیرہے کہ وہ منہ میں سونے کاچمچ لے کرپیداہواتھالیکن اب سعودی عرب میں حقیقت اس کے برعکس ہے اوربچے کے منہ میں سونے کے چمچ کی بجائے سونے کے فیڈرڈالاکردودھ پلایاجارہاہے ۔ سعودی عرب میںامرا ب بچوں کودودھ سونے کی بنی دودھ کی بوتلیں اورچوسنیوں سے دودھ پلارہے ہیں ۔ایک عام سے جائزہ کے مطابق سونے سے بنے فیڈرز کی قیمت صرف ایک لاکھ انتالیس ہزار روپے تک ہے جبکہ دودھ کی ان بوتلوں پر 21 قیراط تک سونا استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کی سونے کے فیڈرز میں دلچسپی رکھنے والوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ مارکیٹ میں سونے کی چوسنیاں بھی دستیاب ہیں جن کی قیمت 93 ڈالرز سے 173 ڈالرز کے درمیان ہے۔ یہ چوسنیاں عام طور پر نومولود بچوں کو ان کی پیدائش پر تحفے میں دی جاتی ہیں جبکہ ان سونے کی جن بوتلوں کی تشہیر کی جا رہی ہےوہ سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک جیولری شاپ میں بنائی گئی تھی۔ سعودی عرب کے سونے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونے والی بوتلوں کی فروخت کا رجحان نیا نہیں مگر یہ عام بھی نہیں ہے صرف امیر لوگ ہی ان کے خریدار ہیں۔

جبکہ سعودی عرب میں ہی سوشل میڈیاپرسونے سے بنی دودھ کی بوتلوں اورفیڈرزکی فروخت اوراستعمال پرشدید تنقید کی جارہی ہے کہ یہ افراد ایساکرکے زیادہ لوگوں کی دل شکنی کررہے ہیں جوکہ یہ سونے کی بنی بوتلیں اورفیڈرزخریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اوریہ سب کچھ فضول خرچی ہے اورحکومت اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…