کراچی (این این آئی) ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدددینے یا ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے والے کو کراچی پولیس کی جانب سے 10لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائیگا۔ملزمان کے بارے میں اطلاع مندرجہ زیل نمبروں پر دی جائے:۔(1) کراچی پولیس آفس :۔فون نمبر: 99225300-021، (2) ڈی آئی جی پی ویسٹ آفس: ۔فون نمبر: 99246180-021، (3) ڈی آئی جی پی ایسٹ آفس:۔فون نمبر: 5-99230884-021، (4) ایس ایس پی سینٹرل آفس فون نمبر: 99246162-021، (5) ایس ایس پی ایسٹ آفس:۔فون نمبر: 99248001-021 پر دی جاسکتی ہے۔ دریں اثناء محکمہ داخلہ سندھ نے جر ائم میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتار ی پر انعام کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے خط لکھ دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں ملزمان میں وزیر عرف اسرار جتوئی ،گلزار جتوئی ،سیفل باغی کی گرفتاری پر15 لاکھ روپے کا اعلان جبکہ رستم جتوئی ،پنوں جتوئی ،منظور بروہی،شاہ نواز جتوئی کی گرفتاری کی قیمت 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ملزمان حاجی ولد بہادر خان جتوئی،گل جان بروہی،رسول بخش سیریو،سکندراور اکرڈر جتوئی کی گرفتاری پر 5 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق گرفتاری میں مدد کرنے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔