وزیراعلیٰ سے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات،تین ارب ڈالر کے نئے منصوبوں کا اعلان
لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چین کی سرمایہ کارکمپنیوں کے سربراہان کے وفد نے ملاقات کی اور چینی سرمایہ کاروں نے توانائی ،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ ،رئیل اسٹیٹ اوردیگر شعبوں میں3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ۔چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں توانائی،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ ،رئیل اسٹیٹ ،مائننگ ا وردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کااظہارکیا۔چینی وفد کی سربراہ چائنہ ہوارنگ انٹرنیشنل ہولڈنگز لمیٹڈ کی نائب صدر چینگ یان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں 3ارب ڈالر کے علاوہ بھی سرمایہ کاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کا تذکرہ چین میں ہر جگہ سنا ہے اورہم اسی پنجاب سپیڈ سے متاثر ہوکر یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کی طرح صوبے میں تیزرفتاری سے سرمایہ کاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے تیزی سے منصوبے مکمل کر کے ’’شینزن سپیڈ‘‘کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔چینی قونصل جنرل یوبورن نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پنجاب حکومت نے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا ہے اورصوبے میں انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ اورتوانائی کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں 2برس سے لاہور میں متعین ہوں ،میں نے اپنی آنکھوں سے وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت کی تیزرفتار کامیابیاں دیکھی ہیں ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی پوری دنیا کے لئے ایک مثال بن چکی ہے اورچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور میں دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات کو نئی وسعت دی ہے ۔سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پورے پاکستان میں توانائی اوردیگر منصوبوں میں پر دن رات کام ہوہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ چین کے صدر اور وزیراعظم کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے ۔چین کے صدر کا ’’ون بلٹ ون روڈ‘‘کا ویژن خطے میں خوشحالی اورترقی کا ویژن ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت سرمایہ کاروں کو نئے مواقع ملے ہیں ۔ چین کے متعدد سرمایہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے چینی سرمایہ کاروں اور پنجاب حکومت کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو عملی شکل دینے کیلئے 14روز میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد میں چائنہ ہوارنگ انٹرنیشنل ہولڈنگز لمیٹڈ کی نائب صدر چینگ یان، ہاؤ تیان ہولڈنگز لمیٹڈ کے چیئرمین یاؤ وائی منگ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر گاؤ فالیان ، چائنہ اینوویٹو فنانس گروپ لمیٹڈ کے سی ایف او لا مین ٹاٹ ، ایگزیکٹو اسسٹنٹ کی ڈچاؤ سینئر ایڈوائزر زینگ ڈیانگ (Mr. ، شین ڈونگ انٹرنیشنل اینڈ ٹیکنیکل کارپوریشن گروپ کے جنرل مینجر سن لی، سینئر بزنس مینجر سن یی چنگ اوردیگر شامل تھے جبکہ لاہور میں چین کے قونصل جنرل یو بورن، ڈپٹی قونصل جنرل وینگ ڈیکسو اورقونصلر اتاشی زہائی ینگ لن صوبائی وزراء چوہدری محمد شفیق، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،سیکرٹری توانائی ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(آخری حصہ)
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
-
نمبر پلیٹس سے متعلق سخت کریک ڈاؤن کا اعلان



















































