جمعرات‬‮ ، 26 جون‬‮ 2025 

فیصل رضاعابدی کی گرفتاری،دومذہبی جماعتیں آمنے سامنے،کیوں گرفتار کیاگیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل رضاعابدی کی گرفتاری،دومذہبی جماعتیں آمنے سامنے،کیوں گرفتار کیاگیا؟ حیرت انگیز انکشافات
کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2افراد کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتاری گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں کی گئی ہے جو جمشید کوارٹرز تھانے میں درج کیا گیا ہے۔فیصل رضا عابدی کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ فیصل رضا عابدی کی گرفتار ی پر مجلس وحدت مسلمین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے۔جبکہ ترجمان اہلسنت والجماعت نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی ہمارے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے، فیصل رضا عابدی کو رہا کیا گیا تو وزیر اعلی سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2افراد کے قتل کے مقدمہ میں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اس ضمن میں ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو دوہرے قتل کے الزام میں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف دوہرے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، دونوں افراد کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے اور انہیں اتوار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،جہاں پولیس اے ٹی سی کے منتظم جج کے روبرو ان کے ریمانڈ کی استدعا کریگی ۔ ایس پی جمشید زون کے مطابق رات گئے ان کے گھر سے ملنے والے اسلحے کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد میڈیا کو مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔فیصل رضا عابدی کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جہاں ان سے تفتیش جاری تھی۔فیصل عابدی کے گھر سے ممنوعہ بور کا جو اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں جی تھری اور ایس ایم جی سمیت دیگر ہتھیار شامل تھے، ان سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیو رضویہ سوسائٹی میں فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تقریبا آدھے گھنٹے تک ان کے گھر کی تلاشی لیتے رہیاس دوران اطراف کی سڑکیں بند کر کے گھر کو حصار میں لیا گیا تھا جبکہ سیکورٹی ادارے کی 10 گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیاتھا۔دوسری جانب سابق سینیٹر کو حراست میں لئے جانے پر مجلس وحدت مسلمین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے۔جبکہ ترجمان اہلسنت والجماعت نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی ہمارے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے، فیصل رضا عابدی کو رہا کیا گیا تو وزیر اعلی سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کی رہائی کے لئے کسی قسم کا دبا قبول نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں جامعہ بنوریہ کے 2 طالب علموں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…