بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا وفاقی وزیر ریلوے سے استعفے کامطالبہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف نے وفاقی وزیر ریلوے سے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ سعدرفیق شہریوں کی زندگی کیلئے ایک خطرہ بن چکے ہیں،گزشتہ تین برس میں سینکڑوں افراد ریلوے حادثات میں اپاہج جبکہ درجنوں زندگیاں ہار گئے ، شہری ٹرین حادثات میں جانیں ہار رہے ہیں جبکہ سعد رفیق وزیر اعظم اور انکے خاندان کی چور بازاری کے تحفظ میں مصروف ہیں ،حال ہی میں ریلوے میں آڈیٹر جنرل نے کم و بیش نو ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی ،سعد رفیق کو فوری طور پر برطرف کرکے شہریوں کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے ۔ہفتہ کو چیئرمین تحریک کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے کی برطرفی کا مطالبہ کیاگیا۔ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ خواجہ سعد رفیق شہریوں کی زندگیوں کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں ۔بیان کے مطابق گزشتہ تین برس میں سینکڑوں افراد ریلوے حادثات میں اپاہج جبکہ درجنوں زندگیاں ہار گئے ۔ انہوں نے کہاکہ ادھر شہری ٹرین حادثات میں جانیں ہار رہے ہیں جبکہ سعد رفیق وزیر اعظم اور انکے خاندان کی چور بازاری کے تحفظ میں مصروف ہیں ۔بیان کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق ریلوے کا شمار ملک کے کرپٹ ترین اداروں میں ہوتا ہے ۔بیان کے مطابق حال ہی میں ریلوے میں آڈیٹر جنرل نے کم و بیش نو ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی ۔بیان کے مطابق سعد رفیق کی ساری توجہ دربار میں اپنی نوکری پکی کرنے پر مرکوز ہے ۔سعد رفیق اطلاعات کی وزارت بھی ہتھیانا چاہتے تھے جس میں انہی ناکامی اور سبکی کا سامنا رہا ۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ سعد رفیق کو فوری طور پر برطرف کرکے شہریوں کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے ۔ریلوے گوداموں سے سکریپ کی چوری اور اربوں کی کرپشن کا حساب بھی سعد رفیق سے طلب کیا جائے ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…