اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

باشعور عوام نے ترقی اور خوشحالی کی مخالف دھرناپارٹی کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ کردیا ہے:شہبازشریف

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت کی گواہی عوام اور عالمی ادارے دے رہے ہیں اور آج کئی منصوبے خصوصاً انرجی پراجیکٹس انتہائی تیزی سے مکمل ہونے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے 20 کروڑ عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین برس کے دوران فلاح عامہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے اورموجودہ حکومت کے دور میں ترقی اور خوشحالی کا جو سفر شروع ہوا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں اور بچائے گئے وسائل عوام کی فلاح وبہبود پرصرف کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ملک میں ہونے والی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام دھرنا گروپ کو ہضم نہیں ہو رہے۔ پاکستان کے باشعور عوام نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے مخالف بعض سیاسی عناصر کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ کردیا ہے اورباشعور عوام نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ دھرنے نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی دھمکی دینے والوں کی الزام تراشی، دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن کیا ہے۔ دھرنا پارٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کی وجہ سے 2014 میں بھی عوامی ترقی کا عمل متاثر ہوا۔ پاکستان کے باشعور عوام ترقی دشمن سیاست سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں۔ ان سیاسی عناصر کو خوف ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے ان کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کا دوسرا نام ہے۔ حکومت اور حصول اقتدار سیاستدان کی منزل نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہوتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ ڈیڑھ برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرکے دم لیں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…