بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

طاہرالقادری نے بھیانک پیش گوئی کردی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز مراکش سے عوامی تحریک کے وکلا ء سے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس اور جسٹس باقر علی نجفی جوڈیشل کمیشن رپورٹ حاصل کرنے کے حوالے سے قانونی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ لی۔سربراہ عوامی تحریک نے اس موقع پر کہاکہ ظلم ونا انصافی پر عوامی رد عمل حکمرانوں کی توقع سے زیادہ بھیانک ہو گا،شریف برادران کے خلاف فیصلے نہیں آتے اس تاثر کو زائل کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش بھی بروئے کار نہیں لائی گئی ۔

انصاف کے بغیرجمہوریت تو کیا انسانیت بھی پروان نہیں چڑھ سکتی ۔14 شہریوں کو قتل کئے جانے کے حکومتی دہشتگردی کے اس کیس کی باز گشت پوری دنیا میں سنی گئی مگر حکومت سمیت انصاف کے کسی ادارے نے اس انسانی المیے کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ ظلم اور ناانصافی پر عوامی ردعمل حکمرانوں کی توقع سے زیادہ بھیانک ہوگا،قصاص تحریک کا دوسرا راؤنڈ باقی ہے ،قاتلون کو جانتے ہیں ،14 شہدا کا خون معاف نہیں ہو گا ۔بریفننگ میں رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ ، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر ایڈووکیٹ ،سید فرزند علی مشہدی ایڈووکیٹ و پارٹی کے سنیئر رہنماء شریک ہوئے۔ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ استغاثہ کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 8نومبر کو ہو گی ۔استغاثہ سے متعلق گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں ۔

اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے متعلق فیصلہ کرنے والا بنچ 6 ماہ کے بعد تشکیل پا گیا ہے جو پہلی سماعت 6دسمبرکو کرے گا اور از سر نو دلائل ہونگے جو پہلے بھی دو بار مکمل ہو چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا جب بنچ ٹوٹتا ہے تو دلائل کا آغاز نئے سرے سے ہوتا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ حیرت ہے باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے 10اگست 2014 کو لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس کا آج دو سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں آیا ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور ورثا انصاف کے منتظر ہیں جس کے حوالے سے ابھی کسی سنجیدہ پیش رفت کی ابتدا نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ محاورا ہے کہ قانون اندھا ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں قانون کی آنکھیں ہیں اوروہ دیکھتا ہے کہ کس کے خلاف حرکت میں آناہے اور کس کے خلاف نہیں۔انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اس لئے جاری نہیں کی جا رہی کیونکہ اس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے نام اور پتے درج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قاتلوں کو بے گناہ کارکنوں کا خون ہضم ہو گا اور نہ ہی معافی ملے گی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…