ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوسرے پر زبان درازی سے پہلے اپنے گریباں میں جھانکو،پرویزخٹک مشتعل،مبینہ سازش سامنے لے آئے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کی وطن دشمنی اور بھارت یاترا سے پوری دُنیا واقف ہے ۔یہ عجیب بات ہے کہ جن لوگوں کی وطن سے غداری ، دشمن سے دوستی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور لاشوں کی سیاست سے بچہ بچہ واقف ہے جو اپنی ملک دشمن اور انسانیت سوز کاروائیوں کی وجہ سے اب قانون کے نرغے میں ہیں ۔وہ بھی جمہوری آواز کو دبانے کی حمایت اور بنیادی حقوق کے خلاف لایعینی باتیں اور قراردادیں پیش کررہے ہیں۔اُن کی گوں مگوں کی حالت قابل فہم اور قابل رحم ہے ۔ یہ ذاتی فائدہ اُٹھانے کی تاک میں ہیں ۔ان کو شرم آنی چاہیئے۔دوسرے پر زبان درازی سے پہلے اپنے گریباں میں جھانکنا چاہیئے اپنی برائیوں پر نظر رکھنی چاہیئے ۔ یہ لوگ اپنی وطن دشمنی اور برائیوں کو مان چکے ہیں اس کے باوجود اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ۔انہوں نے پاکستان دشمن قوتوں کے ساتھ ملکر ملک کو توڑنے کی سازش کی ۔ان کا قائد پاکستان دشمنی کا اظہار کرتے ہوئے بڑا فخر محسوس کرتا ہے اس کے باوجود یہ لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ اُن کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔ باشعور عوام ان کی نوسر بازیوں سے واقف ہو چکے ہیں اور انہیں مکمل طور پر مسترد کرچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں اُن کے خلاف جمع کی گئی قرار داد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرامن جدوجہد پر انگشت آرائی کرنے والے اپنی حقیقت بھول چکے ہیں مگر عوام انہیں بھولیں گے نہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن تحریک ہے ۔جس کا ماضی سب کے سامنے ہے۔ہم تو پرامن طریقے سے اپنے قائد کی کال پر اُسے ملنے جارہے تھے ۔ساری قوم جا نتی ہے اور پوری دُنیا نے دیکھا کہ نہتے عوام پر ظلم کی انتہا کی گئی ۔ پرامن کارکنوں پر جان لیوا کاروائی ہوئی ۔ آج میڈیا کا دور ہے ۔ سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور سب مانتے ہیں کہ ظلم ہوا ہے ۔اب ہم انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں ہمیں اُمید ہے کہ نہتے عوام پر ظلم و تشدد کا حساب ہو گا اور مظلوموں کو انصاف ملے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جن لوگوں کی آنکھوں پر بد عنوانی کے پردے ہیں ۔وہ حقیقت کو دیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ اُن کی آنکھوں کے ساتھ اُن کے دل بھی مردہ ہو چکے ہیں۔ظلم کو ظلم کہنا اُن کے بس کی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کو کوئی بھی قدم اُٹھانے سے پہلے آئینے میں اپنی شکل دیکھ لینی چاہیئے۔ اُسے اپنے گھناؤنے کردار پر نظر ڈالنی چاہیئے اُن کے مکروہ چہرے اور سیاسی کردار سے سب واقف ہیں۔

بچہ بچہ جانتا ہے کہ متحدہ نے ملک میں انتشار پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اُسے جب بھی جہاں بھی موقع ملا اُس نے اس سرزمین پر وار کیا ۔وہ پاکستان دشمن قوتوں کے سہولت کاروں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ متحدہ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اب معصوم شکلیں بنا کر ڈرامہ بازی کرکے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے اب تخریبی اور تعمیری قوتوں کی صف بندی ہو رہی ہے ۔ نو سرباز اور تخریبی قوتوں کے آلہ کار جنہوں نے اس ملک کی بنیادی کھوکھلی کی ہیں جو مٹھی بھر ہیں وہ ایک طرف ہیں اور وطن سے محبت رکھنے والے عوام اُن کے خلاف صف آراء ہورہے ہیں جو اکثریت میں ہیں اب عام آدمی کاشعور بھی بڑھ چکا ہے ۔اب وہ برائیوں کے خلاف جہاد کیلئے اُٹھ کھڑا ہو اہے اپنے حق کیلئے آواز بلند کر چکا ہے ۔نوسر بازوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اب چوہدراہٹ اور وڈیرہ بازی نہیں چلے گی۔ اکسویں صدی کا دوسر ا عشرہ اختتام پر ہے یہ لوگ کس دُنیا میں رہتے ہیں۔ انہیں دیکھنا چاہیئے کہ اب حقائق بدل چکے ہیں ۔عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔جعلی مینڈیٹ لیکر عوام سے دھوکہ دہی کرنا مشکل ہے ۔یہ ساری چیزیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں ۔یہ کل کا پاکستان تھا ۔ آج کے پاکستان میں بھتہ خوروں، بد عنوانوں، غداروں اور نوسربازوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ ان قوم دشمن عناصر کا آغاز کہاں سے ہوا۔ آمریت کے لگائے گئے یہ پودے اپنی جڑیں گاڑ چکے ہیں۔عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کی آبیاری کس نے کی ہے ۔پوری قوم انکی اذیت کی لپیٹ میں ہے۔ ان لوگوں میں عوامی مسائل کو سمجھنے کی استعداد ہی نہیں ۔یہ لوگ عوامی فلاح کی سرگرمیوں پر یقین ہی نہیں رکھتے ۔انہیں صرف اپنے وجود اور اپنی تجوریوں سے غرض ہے ۔ان کو معلوم ہے کہ واحد تحریک انصاف ہی ایسی قوت ہے جس نے انکے گھناونے کردار کو چیلنج کیا ہے جو بدعنوانی کے خلاف جہاد کیلئے نکلی ہے۔تحریک انصاف کی اس جدوجہد اور عوامی پذیرائی سے خوفزدہ ہو کر یہ لوگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں مگر انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ۔اب عام آدمی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے ان قوم دشمن قوتوں کا خاتمہ کرکے دم لے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…