ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم نواز شریف کا جلسہ خطاب کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگ گئے نواز شریف نے کیا جواب دیا؟ جانئے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خطاب کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگ گئے۔ وزیراعظم کے کہوٹہ میں خطاب کے دوران کچھ لوگوں کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے گئے جس کے بعد ایک لمحے کے لئے وزیراعظم نے اپنی تقریر روک دی مگر پھر تقریر دوبارہ شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شدیف نے کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے علاقے کے لئےکئی ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھ نام لئے بغیر عمران خان اور تحریک انصاف پر شدید تنقید بھی کی۔ایک موقع پر تقریر کے دوران کچھ لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دئیے جس پر وزیراعظم نے ایک لمحہ تقریر روک کر دوبارہ شروع کر دی جس کے بعدنواز شریف نے کہا کہ یہ جو خوبصورت لوگ میرے سامنے ہیں یہ سب مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں بھی ان سے پیار کرتاہوں ، مخالفین نہیں جانتے ہیں کہ عوام مجھ سے پیار کرتی ہے اور میں اپنے لوگوں سے پیار کر تا ہوں ۔
اس بات کے کچھ ہی دیر بعد جلسہ گاہ میں دوبارہ گو نواز گو کے نعرے لگے تو ساتھ ہی گو عمران گو کے نعرے بھی لگ گئے جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے تقریر کو روک کر کہا کہ وہ تو چلا ہی گیا ہے اور پھر تقریر شروع کر دی۔
واضح رہے کہ اس موقع پر نواز شریف نے علاقے کے لئے ہسپتال، اسلام آباد سے کہوٹہ ٹنل اور دو رویہ ہائی وے کے اعلان کے ساتھ دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز کو بجلی فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…