بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ہواوے نے صارفین کو خوشخبری سنادی ایسا شاہکار متعارف کرا دیا کہ خریداروں کی لائن لگ گئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(آن لائن)ہواوے نے عوام کو شاندار خوشخبری دی، ایسا شاہکار متعارف کرا دیا کہ خریداروں کی لائن لگ گئی ،ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے عالمی گلوبل میں ہواوے Mate 9متعارف کرادیا۔Mate 9ہواوے میٹ سیریز کی جدید ترین ڈیوائس ہے جو کہ ہواوے کے بزنس صارفین کواینڈرائیڈ کے تجربے سے روشناس کرے گی،اس ڈیوائس کی نمایاں خصوصیات میں تیز ترین کمپیوٹنگ کارکردگی،سپر چارج ٹیکنالوجی اور UX.شامل ہیں۔ ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او Richard Yu, کا کہنا ہے کہ میٹ نائن کی تیاری میں ہم نے بس ایک سادہ سوال سامنے رکھا تھا کہ ہم کس طرح ایک اسمارٹ فون کے تجربے کو بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں،ہم جانتے ہیں کہ آج کل کے کاروباری صارفین کیلئے تیز ترین فنکشن کا حامل اسمارٹ فون محض ایک ابتدا ہے ،ایسے صارفین خصوصیات کے ساتھ ساتھ بہترین ڈیزائن کے بھی متمنی ہوتے ہیں،سو ہم نے اسے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے تمام تر ضابطوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔ہواوے میٹ نائن میں دنیا کی ہائی پرفارمنس اسمارٹ فون پروسیسرKirin 960 chipset,موجود ہے جو کہ اس ڈیوائس کی کارکردگی کو تیز ترین بناتی ہے ،ہواوے کے100ملین سے زائد کی تعدا دمیں فروخت ہونے والے یونٹس میں Kirin 960 chipset,شاندار کارکردگی کی حامل رہی ہے ،ہواوے Mate 9 میں موجود EMUI 5.0,خصوصیت کے ذریعے صارفین دو کلکس کی مدد سے 50فیصد سے زائد فیچرز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں،اس ڈیوائس میں موجود سپر چارج ٹیکنالوجی کے باعث ہواوے میٹ نائن کو پورے دن کے استعمال کیلئے محض 20منٹ میں چارج کیا جاسکتا ہے،اس کی 4000 mAhاستعداد کی بیٹری اسے تیز ترین چارجنگ فراہم کرتی ہے،اس ڈیوائس میں سیکنڈ جنریشن Leicaڈیول لینس کیمرہ 2Xہائبرڈ زوم کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے جس کی نمایاں خصوصیات میں 12MP/F2.2میگا پکسل RGB سینسر اور 20MP/F2.2-megapixelمونوکروم سینسر شامل ہیں،ہواوے میٹ نائن فوٹو گرافی کیلئے انتہائی شاندار ہے ،145Leica Look,146 آئیکونک والی یہ ڈیوائس بہترین تصاویر اور وڈیو کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے،اس ڈیوائس کو انتہائی خوشنما انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے ،DNAڈیزائن سے مزین اس ڈیوائس کی تیاری میں انتہائی بہترین میٹل کا استعمال کیا گیا ہے ،اس کی تیاری میں انتہائی بہترین کلرز پلیٹس کا استعمال کیا گیا ہے جس میں اسپیس گرے،مون لائٹ سلور،شیمپئن گولڈ،سیرامک وائٹ اور Mocha Brownشامل ہیں اور یہ ہواوے کی25سال سے زائد عرصے کی محنت کا ثمر ہے،اس کی5.5انچ کی خمدار AMOLED ڈسپلے اسکرین انتہائی شاندار ہے ،یہ خاص طور پر Graphite Black.رنگ میں بھی دستیاب ہوگا،اس ڈیوائس میں موجود EMUI 5.0کے باعث محض دو کلکس میں50فیصد اور تین کلکس میں90فیصد فیچرز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…