کراچی( آن لائن )ریلوے حکام اور انشورنس کمپنی کے مابین مسافروں کی انشورنس پالیسی میں تبدیلی پر اتفاق رائے ہو گیا ، دوران سفر ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی انشورنس کی رقم بڑھا دی گئی۔ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے بتایا کہ ریلوے ٹرینوں کا ہر مسافر دوران سفر انشورڈ ہو گا۔ آئندہ دوران سفر جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو 10 کے بجائے 15 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ زخمی مسافروں کو پانچ کی بجائے ساڑھے تین لاکھ روپے دینے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔جاوید انور کا کہنا تھا کہ پریمیم کی رقم ٹکٹ پر معمولی اضافے کے ذریعے وصول کی جارہی ہے۔۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گوجرانولہ ٹرین حادثے سے متعلق جوائنٹ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے ،انکوائری کمیٹی نے رپورٹ میں حادثے کا ذمہ دار ٹرین ڈرائیور ریاض احمد ،محمد فیاض اور گارڈ شاہد محمود قراردیا ہے۔وزارت ریلوے کے ترجمان آفتاب اکبر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ٹرین حد رفتار سے زیادہ تیز چلائی گئی اور ایمرجنسی بریک تاخیر سے لگایا گیا، جس کے باعث ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا ۔رپورٹ میں اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ فیصل آبادمحمداحسان الحق پربلواسطہ ذمےداری عائدکی گئی ہے۔وزارت ریلوے اور آرمی افسران کی تیار کردہ رپورٹ میں فورمین محمدحنیف،چیف کنٹرولرزاہدسعید،سیکشن کنٹرولراویس اخترپربھی بلواسطہ ذمےداری عائدکی گئی ہے جبکہ ڈپٹی چیف کنٹرولرسیدظفرصدیق اورڈپٹی چیف کنٹرولراللہ رکھاکو بھی بلواسطہ ذمہ دارقراردیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے 15لاکھ ،15لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ، یہ پیسے کن لوگوں کو کو دیئے جائیں گے ؟ زبردست خبر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پرسی پولس
-
شب معراج پر تعطیل کا اعلان
-
تربیتی پرواز کے دوران خوفناک حادثہ، ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ
-
تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی
-
بااثر شخصیت نے تیسری بیوی بننے کےلیے کروڑوں کی پیشکش کی، معروف اداکارہ کا انکشاف
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
-
خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو ہوش آگیا،اصل حقائق سامنے آگئے
-
سر میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں ، پانچ سال سے انتظار میں تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم...
-
رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ
-
امریکا کی نئی شرط: ویزے کے لیے 15 ہزار ڈالر تک بانڈ جمع کروانے ہوں گے
-
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا
-
چینی کی قیمت سے متعلق اہم خبر نوٹیفیکیشن جاری
-
موٹرویز بند















































