لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ مولانا مسعود اظہر اور حافظ محمد سعید کی جان کو خطرہ ہے پنجاب سے لشکر جھنگوی کا مکمل صفایا کر دیا ہے‘سانحہ گلشن پارک ‘واہگہ اور پولیس لائن میں دہشت گردی کے تمام سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں تینو ں کا ہنڈلر بھی ایک ہی ہیں جو افغانستان فرار ہو چکا ہے ‘پنجاب میں ایک بھی تنظیم ایسی نہیں جو کہیں بھی دہشت گردی کر رہی ہو ‘حافظ محمد سعید اور مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کررہا ‘پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ حافظ محمد سعید کو ہم نے پچھلے دور حکومت میں چھ ماہ نظر بند رکھا ہے مگربھارت انکے خلاف عدالت میں کوئی ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکا اور اس وقت رحمن ملک لاہور ہائیکورٹ میں ہر روز کہتے رہے کہ حافظ سعید کے خلاف ثبوت آرہے ہیں مگر کوئی ثبوت نہیں آیاجسکے بعد عدالت نے انکو رہا کر دیا۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد کیا جارہا ہے اور پنجاب سے ہم نے لشکری جھنگوی کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے اور میں دعویٰ سے کہتاہوں پنجاب میں کوئی ایک بھی ایسی تنظیم نہیں جو دہشت گردی کر رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید اور مولانا مسعود اظہر کی جان کو خطرہ ہے اور مولانا مسعود اظہر اسی وجہ سے آگے پیچھے رہتے ہیں مگر سنا ہے وہ پانچ چھ ماہ بعد اپنے مدرسہ بہاؤلپور آتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سانحہ گلشن پارک ‘واہگہ اور پولیس لائن میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام سہولت کاروں کو گر فتار کر لیا ہے اور اس بات کی بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ انکے واقعات کا ہنڈلر بھی ایک شخص ہے جسکے حوالے سے ہمارے پاس جو آخری اطلاع آئی ہے اسکے مطابق وہ بھی افغانستان فرار ہو چکا ہے۔
’’مولانا مسعود اظہر اور حافظ محمد سعید کی جان کو خطرہ ہے‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کےساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا
-
بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا















































