اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

“آپ کو بہت بہت مبارک ہو”

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے برطانیہ میں حال ہی میں منعقد ہونےو الی کیمبرین پٹرول مشقوں میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم سےملاقات کرتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کیمبرین پٹرول مشقوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاک فوج کی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے خصوصی ملاقات میں قوم پرچم اور پاک فوج کا نام سر بلند کرنے پر ٹیم کےممبران کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئےان کے پروفیشنل ازم اور محنت پر تعریف کی ہے ۔
واضح رہے کہ کیمبرین پٹرول مشقیں گزشتہ ماہ 14 اکتوبر سے لے کر 23 اکتوبر تک برطانیہ میںمنعقد ہوئیں جن میں دنیا بھر سے 122 ممالک کی افواج نے حصہ لیا۔ پاک فوج کی جانب سے فسٹ کور کے 37 ویں ڈویژن ، 59 کے افسروں اور جوانوں نے ان مشقوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ پاک فوج ان مشقوں میں تیسری بار سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…