اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پانامہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے ، اپنے ملک کے دارالحکومت میں جانے والوں کو روکنا کونسا قانون ہے؟حکومت نے پورا ملک لاک ڈاون کر دیا،حکومت نے آئین اور قانون توڑا، اس کے خلاف عدالت جاو¿ں گا،حکومت کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کراوں گا۔ وہ جمعرات کو کوہسار مارکیٹ کے نجی کیفے میں آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق اور خرم گنڈاپور کے جھگڑے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،
پاناما سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں ماورائے قانون روکا گیا،ہمارے صوبے کا رابطہ پورے ملک سے کاٹ دیا گیا تھا،سڑک بند کرنا بہت بڑا جرم ہے،۔انہوں نے کہا کہ پانامہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے ، اپنے ملک کے دارالحکومت میں جانے والوں کو روکنا کونسا قانون ہے؟حکومت نے پورا ملک لاک ڈاون کر دیا،حکومت نے آئین اور قانون توڑا، اس کے خلاف عدالت جاو¿ں گا،حکومت کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کراوں گا۔