پشاور(این این آئی) نوشہرہ سے لاہوررائیونڈ اجتماع کیلئے جانیوالے انیس افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ،حافظ آباد ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقے نوشہرہ مصری بانڈہ پہنچا دی گئیںجاں بحق افراد نوشہرہ سے لاہور رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔نو شہرہ سے لاہور رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں جانے والے بس کے قافلے کو موٹر وے پر حافظ آباد کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں انیس افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں سولہ افراد کا تعلق نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ سے ہے،جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقے نوشہرہ پہنچائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا،حادثے کے
شکار افراد رائیونڈ اجتماع میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔نوشہرہ ، اکورہ خٹک اور پشاور سے تین بسوں میں 146 سے زائد زائرین رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جا رہے تھے جب ان کی بسیںصبح ساڑھے چھ بجے سکھی کی سروس ایریا کے قیرب پہنچیں تو موٹر وے پر پہلے سے کھڑے دو ٹرکوں سے شدید دھند اور تیز رفتاری کی وجہ سے یکے بعد دیگرے ٹکرا گئیں اور اسی دوران مزید دس سے زائد گاڑیاں مزید آ ٹکرائیں، ریسیکو 1122 اورموٹر وے پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوراٹر پندی بھٹیاں، ٹراما سنٹر حافظ آباداور دوسرے ہسپتالوں میں پہنچایا، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی میر واعظ اور صفدر شامل بھی ہیں جو کہ اکوڑہ خٹک کے رہائشی تھے، دیگر جان بحق ہونے والوں میں حامد، مختار، خوشنود، زرتاج، عامر، ابرار اور مروت شامل ہیں ، چار افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، زخمیوں میں عمر حیات، سعید، وکالت خان، نیاز احمد، بیدار خان، محمد نواز، ذاکر شرافت وغیرہ شامل ہیں جن کا تعلق اکوڑہ خٹک ، پشاور اور نوشہرہ سے ہے،جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ ،رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی قبرستان میں ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے خاک کے سپرد کر دیا گیا ۔
رائے ونڈاجتماع ۔۔پریشانی کی خبرآگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں