اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ یہ ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش ہو گی۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں ہلکی اوردرمیانی بارش کا امکان ہے۔جبکہ راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بارش ہفتہ کےروزشروع ہوسکتی ہے۔