پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی سفارتکاروں کے روپ میں جاسوس،پاکستان سیاستدان یہ کام کریں اورمیں ۔۔حافظ سعید نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں 

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے سے بی جے پی سرکار کا چہرہ ایک بار پھر دنیا پر بے نقاب ہو گیا ہے۔سفارتکاروں کے روپ میں جاسوس بھیجنابھارتی ایجنسیوں کا پرانا وطیرہ ہے۔ اپنی مذموم سرگرمیاں چھپانے کیلئے بھارت میں پاکستانی سفارتی عملہ کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بیرونی قوتیں سعودی عرب کا گھیراؤ کر کے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سرزمین حرمین شریفین پر میزائل حملے بھی انہی سازشوں کا حصہ ہیں۔ تحفظ حرمین شریفین کا فریضہ ادا کرنے میں کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہے گا۔
مرکز القادسیہ چوبرجی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ سیاسی قیادت مصلحت پسندی چھوڑ کر جرآت کا مظاہرہ کرے اور اس حوالہ سے کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہ ہو۔ سفارت کاروں کے روپ میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد یہ باتیںکھل کر واضح ہو گئی ہیں کہ ابھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے‘ بلوچستان، سندھ و دیگر صوبوں میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کر رہا ہے۔ افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانے بھی دہشت گردوں کی آماجگاہیں بن چکے ہیں جہاں سے وہ اپنے ایجنٹوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کر رہا ہے ہمیں ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔کہ بیرونی قوتیںدہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلاناچاہتی ہیں۔نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان نکالنے کیلئے ملک میں سیکولرازم پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہو ںنے کہاکہ اگربھارت اپنی حرکتو ںسے بازنہ آیاتوہمیں جواب بھی دیناآتاہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…