بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

آئی ایس آئی کابھارتی خفیہ ایجنسی کوبڑاجھٹکا،بھارتی ہائی کمیشن کے 8افسران پاکستان میں کیاکرنے والے تھے ،جان کرآپ پاکستانی خفیہ سکیورٹی اداروں کوداددینگے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے 8 افسران کی خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنٹس میں راجیش کمار اگنی ہوتری، (کمرشل قونصلر)، بلبیر سنگھ (فرسٹ سیکریٹری پریس اینڈ کلچر)، انوراگ سنگھ(فرسٹ سیکریٹری کمرشل)، امر دیپ سنگھ بھٹی(ویزا اتاشی)، دھرمیندرا، وجے کمار ورما اور مادھون نندا کمار (ویزا اسسٹنٹس) جبکہ جیا بالن سینتھل (اسسٹنٹ پرسنل ویلفیئر آفس) شامل ہیں۔یہ عہدے دار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ یا انڈین انٹیلی جنس بیورو کے لیے کام کررہے تھےاوریہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔تاہم ابھی تک
الیکٹرانک میڈیا پر شروع ہونے والی ان اطلاعات کی تصدیق دفتر خارجہ کے کسی عہدے دار کی جانب سے نہیں کی جاسکی اور سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔یہ بھارتی ایجنٹ پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانا اور ملک میں خوف و ہراس پھیلانا بھی شامل ہے۔ یہ ایجنٹس پاکستان میں مخبروں کا نیٹ ورک بنا رہے تھے اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے میں مصروف تھےجبکہ بھارت نے اس حوالے تبصرہ کرنے سے انکارکردیاہے ۔جس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنٹس کے حوالے سے اطلاعات سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو عروج پرپہنچ گئے ،واضح رہے کہ دسمبر 2010 میں ڈرون حملے کے ایک متاثرین کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف جوناتھن بینکس کی شناخت منظر عام پر آگئی تھی جس کے بعد امریکا نے انہیں واپس بلالیا تھا۔اس واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت میں سفارتی اہلکاروں کا بطور خفیہ ایجنٹس منظر عام پر آنا انتہائی اہم انکشاف ہے۔واضح  رہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا جسے اب تک کی سب سے اہم انٹیلی جنس کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔جبکہ ان بھارتی خفیہ ایجنٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس کوبڑاجھٹکالگاہے ۔جبکہ پاکستانی دفاعی مبصرین ان سفارتکاروں کی تخریبی کارروائیاں سامنے لانے پرپاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی بڑی کامیابی قراردے رہے ہیں جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کوایک بڑاجھٹکابھی کہہ رہے ہیں ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…