پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کھل کر سامنے آگئی سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد ایسا پتہ کھیل دیا کہ نواز شریف شدید مشکل میں پھنس گئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف کرپشن اور پانامہ لیکس کیس کے سلسلے میں بنائے جانے والے کمیشن کے لئے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر ) جمع کروا دیئے ہیں۔ جس میں تحریک انصاف کی جانب سے سخت ترین سوالات پوچھے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس ایشو کے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کا آغاز ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی مشکلات میں اضافہ کرنے کے لئے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے جس میں سخت ترین ٹی او آرز سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے ہیں جن میں سوالات پوچھے گئے ہیں کہ نیسکال لمیٹڈ،نیلسن انٹرپرائزاوربرٹش ورجن آئی لینڈ کمپنیاں کب بنائی گئیں؟ ان کمپنیوں کے اصلی مالکان ، حقیقی وارث اور ان سے فائدہ اٹھانے والے کون ہیں؟ پارک لین کے فلیٹ 16، 16اے ،17اور 17اے سے متعلق بتایا جائے،نواز شریف نے 1993 میں لندن میں کتنے فلیٹس خریدے گئے ؟ لندن میں پیسے کب اور کن ذرائع سے منتقل کیے گئے؟ وزیر اعظم نواز شریف نے 1982سے 1996 تک کتنا ٹیکس ادا کیا؟ کیا فلیٹ کی خریداری سے متعلق وزیر اعظم نوا زشریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا ؟ کیا وزیر اعظم نواز شریف اسمبلی میں جھوٹ بولنے کے بعد صادق و امین رہے ؟ کیا ان حقائق کی روشنی میں رکن اسمبلی نا اہل ہو سکتا ہے ؟ ٹی او آرز میں کہا گیا کہ اس تمام تر معاملے میں دو سوال اہم ہیں۔
پہلا یہ کہ کس اکاﺅنٹ سے التوفیق کمپنی کو بتیس ملین ڈالرز دئے گئے؟ اور دوسرا یہ کہ مریم نواز مے فئیر فلیٹ کی اکلوتی مالک کیسے بنیں؟ پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے ٹی او آرز کے ساتھ حقائق اور معلومات کی تفصیلات بھی جمع کروائی گئیں ہیں۔
مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پوچھے گئے ان ٹی او آرز پر اگر کمیشن بن گیا تو حکومت بالخصوص وزیر اعظم کے لئے سخت ترین مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں اپنے عہدے سے بھی ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…