پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کی جانب سے میڈیا کے لوگوں کو کیش پیسے دیئے جا رہے ہیں کہ یہ لو اور اس موضوع کو نہ چھیڑو‘ سینئر تجزیہ نگار کا رکا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

’’پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں تحقیقات‘‘
اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ پانامہ لیکس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ پوچھا جائے گا کہ پیسہ کہاں سے آیا؟ تو نواز شریف حکومت اس بات کی کوشش کرے گی کہ یہ کہا جائے کہ یہ پیسہ باہر سے باہر چلا گیا ہے یعنی جدہ سے دبئی، دبئی سے لندن اور لندن سے فلانی جگہ۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے گا تو سوال اٹھے گا کہ باہر بھی تو منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ پیسہ تو پاکستان کا ہے نا۔ یعنی منافع کا پیسہ ہمیں پاکستان میں نہ دو، ہمیں کمیشن جو ہے وہ خلیجی ریاستوں میں دیدو، یعنی باہر کا باہر معاملہ طے کر دو۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت کئی ٹی وی چینلز پر اشتہارات چل رہے ہیں کہ گھروں سے نکلوں اور میاں نواز شریف کا احتساب کرو۔ یعنی یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ صرف میاں نواز شریف کا احتساب ہی ہوگا کیا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف اگلے چار ، پانچ دنوں میں بلا واسطہ طور پر سپریم کورٹ کے خلاف 15 ارب روپے کی اشتہاری مہم چلانے والے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس حوالے سے جو میڈیا کے لوگوں کو کیش پیسہ دیا جا رہا ہے وہ الگ ہے اور ان لوگوں کے میں نام نہیں لوں گا۔ اس میں یہ ڈیمانڈ کی جا رہی ہے کہ آپ لوگ ادھر اُدھر کے ٹاپک چھیڑیں اور میڈیا کے ذریعے عوام کی سپریم کورٹ سے توجہ ہٹائی جائے تاکہ لوگ کہیں کہ یہ تو بہت اچھا آدمی ہے۔ نواز شریف حکومت کی کوشش ہے کہ پیسے دے کر میڈیا کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ اور کوئی موضوع چھیڑ لو لیکن پانامہ لیکس اور سپریم کورٹ کو ڈسکس نہ کرو۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…