بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیار کے رنگ !

datetime 2  جنوری‬‮  2019 |

ایک بکروال اپنی بکریاں چرا رھا تھا ، اس دوران وہ درخت کے نیچے بیٹھا اللہ پاک سے مخاطب تھا ،، اللہ پاک سنا ھے تیری بیوی بھی نہیں ، تیرے بچے بھی نہیں ، بھلا تیرا خیال کون رکھتا ھو گا ؟یا اللہ اگر تو میرے پاس ھوتا تو میں تجھے اپنی بھیڑوں کا دودھ پلاتا ، تیرے بالوں کو تیل لگاتا ان کو سنوارتا، وغیرہ وغیرہ ،،پاس سے گزرتے ھوئے موسی علیہ السلام نے جو یہ سب کچھ سنا تو پکار اٹھے کہ تُو تو مرتد ھو گیا ،

یہ سننا تھا کہ چرواہا چیخ مار کر جنگل کی طرف بھاگ نکلا کہ میں تو رب العزت کو خوش کرنے کی کوشش کر رھا تھا ، میری نادانی نے اس کو ناراض کر دیا ،مولانا روم لکھتے ھیں کہ اسی دوران موسی علیہ السلام پر وحی نازل ھوئی کہ ” موسی تو نے میرے بندے کو مجھ سے دور کر دیا ، تمہیں معلوم نہیں کہ ھم اس کی ان سادی سادی باتوں سے کتنے خوش ھو رھے تھے ، اے موسی ھم نے تمہیں بندے رب سے جوڑنے کے لئے بھیجا تھا توڑنے کے لئے نہیں بھیجا تھا،،وحي آمد سوي موسي از خدا بنده ما را ز ما کردي جداتو براي وصل کردن آمدي نہ براي فصل کردن آمدي ،،اے موسی ھم تو بندے کو بندے سے جدا کرنے والی طلاق کو بھی حلال چیزوں میں سب سے زیادہ ناپسند کرتے ھیں پھر اللہ سے جدا کرنے والے کلمات کو کیسے پسند کریں گے؟ھندی ھند کی زبان میں میری مدح کرتے اور سندھی سندھ کی زبان میں میری تعریف کرتے ھیں ، جس طرح ھر قوم کی اپنی اپنی اصطلاحات ھیں اسی طرح ھر فرد اپنی اپنی عقل سے ھماری مدح کرتا ھے ،،ھر شخص کو میں نے اس کی طبیعت کے مطابق عقل دی ھے،جس کے تحت وہ اپنی اصطلاح میں ھماری مدح کرتا ھے ،اس چرواھے کی باتیں میرے نزدیک میری مدح تھیں جبکہ تمہارے نزدیک میری توھین تھیں ،،میرے نزدیک وہ شھد سے زیادہ میٹھی اور تیرے نزدیک وہ زھر سے کڑوی تھیں ،میں پاکی و ناپاکی سب سے پاک ھوں ( کوئی ناپاکی بیان کرنے والا بھی ھم میں ناپاکی ثابت نہیں کر سکتا اور کوئی پاکی بیان کرنے والا بھی ھماری پاکی کا حق ادا نہیں کر سکتا)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…