پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کمیشن کی رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس کے باتھ روم میں پڑی رہتی اور ۔۔۔ سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن انکشاف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ حکومت کی دیدہ دلیری دیکھیں کہ تشدد سے خود دو بندے مار دیئے اور الزام عمران خان پر لگا دیا۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ حکومت اس بات پر بہت نازاں ہے کہ ہم نے بہت پہلے سپریم کورٹ کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کہہ دیا تھا ، حکومت قوم کو بیوقوف بنانا بند کرے۔ سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کو جس کمیشن کے بنانے کا کہا تھا اس کمیشن کے دانت ہی نہیں تھے۔ اس کمیشن کے بننے میں نواز شریف کو بہت آسانیاں تھیں۔ وہ کمیشن بنتا تو اس کمیشن کی رپورٹ آتی اور وہ وزیر اعظم کے دفتر کے باتھ روم میں پڑی رہتی اور لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلنا تھا کہ کیا ہوا ہے؟اوریا مقبول جان نے کہا کہ میں آپ کو بتا دوں کہ یہ وہ کمیشن نہیں ہے۔
یہ جو سپریم کورٹ اب کمیشن بنائے گی یہ 184/3 کے تحت بنائے گی اور 184/3 کے تحت جو کمیشن ہوتا ہے اس میں عوامی اہمیت ہوتی ہے اور وہ انہوں نے طے کر دیا ہے کہ یہ عوامی اہمیت ہے۔ دوسرا انہوں نے یہ طے کر دیا ہے کہ لوگوں کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ ان دونوں پوائنٹس کے اوپر سپریم کورٹ نواز شریف کیخلاف کسی بھی قسم کا آرڈر پاس کر سکتی ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ٹی او آرز لے کر آئے ، ہم دیکھیں گے۔ سپریم کورٹ اس نوبت تک کیوں پہنچی ؟ سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایک ادارہ بھی ایسا نہیں جو سپریم کورٹ کے سامنے یہ کہنے کو تیار ہو کہ ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔ پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ جسے ’’سرخاب‘‘ کا پر لگا ہوا ہے وہ نیب ہے۔ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کرتا ہے۔ اس نیب کا پراسیکیوٹر جنرل ایک ڈار صاحب ہیں جو اسحاق ڈار کے رشتہ دار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…