اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کچھ زیادہ ہی بول گئے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیرداخلہ سے سوال کیاکہ کیاحکومت اورفوج ایک پیج پرہیں یانہیں تواس پرجواب دیتے ہوئے چوہدری نثارنے کہاکہ روزانہ کی بنیادپرآرمی چیف سے رابطہ رہتاہے جبکہ کوئٹہ میں بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی تھی
سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی خبرلیک ہونے کے معاملے پروفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق آرمی چیف نے مجھ سے پوچھا تھا کہ رپورٹ کب آرہی ہے، جس پر میں نےکہا کہ بس کچھ دن میں، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ رپورٹ جاری کرنے سے پہلے ہمیں دے دیجئے گا۔اس موقع پرچوہدر ی نثارعلی خا ن نے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف ،اسحاق ڈاراورمیراس خبرکے لیک ہونے میں کوئی کردارنہیں بلکہ اپنی پریس کانفرنس میں پرویزرشید کانام تک نہیں لیا۔