انا للہ وانا الیہ راجعون ’’میرے پاس تو الفاظ ہی نہیں‘‘

1  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک انصاف کے دھرنے کے موخر ہونے پر تحریک انصاف کے فیصلے بارے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ میرے پاس تو الفاظ ہی نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک انصاف کے دھرنے کے موخرہونے کے اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ، میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ میرے پاس کوئی الفاظ نہیں بس ’’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو شرائط رکھی تھیں کہ نواز شریف استعفیٰ دیں یا نواز شریف تلاشی دیں۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کل سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہوگی۔ نواز شریف کی تلاشی سے سب کچھ سامنے آ جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں دعا کرتا ہوں کہ تم اس طرح کی شیلنگ کا سامنا کرو جس طرح میرے کارکنوں نے صوابی سے نکلتے ہوئے شدید شیلنگ کا سامنا کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں طاقتور لوگوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، ہماری فتح ہے کہ ہم نے احتساب کیلئے سپریم کورٹ کو قائل کر لیا۔ میں دشوار گزار راستوں سے پہنچنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی تلاشی شروع کر دی ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے ، اسلئے ہم کل دو نومبر کو دھرنا دینے کی بجائے کل یوم تشکر منائیں گے اور پریڈ گراؤنڈ میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں تمام کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ کل پریڈ گراؤنڈ پہنچیں ، ہم وہاں اکٹھے ہوں گے۔تمام کارکن پوری تیاری سے اسلام آباد پہنچیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…