صوابی (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کس قانون کے تحت ہمارے راستے روک رہی ہے ۔وزیر اعلی ہاؤس سے صوابی کے لئے روانہ ہوتے وقت نجی ٹی وی سے گفتگو میں خیبرپختون خواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا راستہ کیوں روکا جارہا ہے
میں اپنے صوبے کا منتخب وزیراعلیٰ ہو آئین کے مطابق پروٹوکول لینا میرا حق ہے مجھ سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ایک سوال کے جواب پر وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ ہم احتجاج کے لئے نہیں بلکہ خان صاحب سے ملنے جارہے ہے ہماری پنجاب آمد سے قبل پنجاب حکومت نے دفعہ 144نافذ کردی ٗبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ یہ دفعہ صرف پی ٹی آئی کے لئے لگائی گئی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔سیکیورٹی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب پر پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے محافظوں کی کوئی ضرورت نہیں میرا مطالبہ یہ ہے کہ بحیثیت وزیراعلیٰ میرا راستہ نہ روکا جائے۔