اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپیل کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے جمہوریت پسند عوام اور پی ٹی آئی کارکنان باہمت وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی مدد کیلئے ہارون آباد پل پر پہنچیں۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف پنجاب حکومت کی جانب سے طاقت کا استعمال شرمناک ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے ساتھیوں کا جمہوری حق طاقت کے ذریعے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ بنی گالہ آنا چاہتے ہیں، کے پی کے جمہوریت پسند عوام اور کارکنان بہادر وزیراعلیٰ کی مدد کیلئے ہارون آباد پل پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے قافلے پر حملہ شرمناک ہے جبکہ وفاق اور پنجاب بے شرمی سے آئین پاکستان روند رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی، پی ٹی آئی ورکرز اور خیبرپختونخوا پولیس پر امن احتجاج کے وعدے پر قائم ہیں۔