منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عین موقعے پر ایک اور دھماکہ خیز اقدام،ریحام خان سرکاری نیوز چینل پر،حیرت انگیز انکشافات

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) نامور صحافی ، اینکر پرسن اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میرے بارے میں عمران خان نے یو ٹرن نہیں بلکہ ایکیوٹ ٹرن لیا ، ساتھ گزارا وقت تلخ یادوں میں سے ہے ،نواز شریف کے دور میں بلاشبہ پاکستان میں ترقی ہوئی ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت سی پیک منصوبے کے حوالے سے چاروں صوبوں سے انصاف کر گئی تو اسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’کھوئے ہووٗں کی جستجو‘‘ میں خصوصی طور پر شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں معروف شاعر ،ادیب اور کالم نگار عطاالحق قاسمی سے گفتگو کے دوران ریحام خان نے اپنی بچپن اورجوانی کی تلخ اور شیریں یادوں کو تازہ کیا ۔انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ازدواجی زندگی کے گزرے وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت ان کی تلخ یادوں میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس رشتے کو نبھانے کیلئے انہوں نے حتی المقدور برداشت سے کام لیا ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں عمران خان نے یو ٹرن نہیں بلکہ ایکیوٹ ٹرن لیا ۔تحریک انصاف کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرز کا اپنے ورکرز سے رابطہ نا ہونے کے برابر ہے

اور یہی ان کی پارٹی کی تنزلی کی اہم وجہ ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں بلاشبہ پاکستان میں ترقی ہوئی ۔اگر مسلم لیگ (ن)کی حکومت سی پیک منصوبے کے حوالے سے چاروں صوبوں سے انصاف کر گئی تو اس حکومت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس سے اس کے سیاسی قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہوگا ۔عطاالحق قاسمی نے ریحام خان کی شخصیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نا صرف خوش شکل ہے بلکہ خوش اخلاق ،خوش گفتاراور ملنسار بھی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ریحام خان اپنی پروڈیوس کی ہوئی پشتو فلم” جانان”کی کامیابی کے بعد اب ایک پنجابی فلم پر بھی کام کر رہی ہیں ۔پروگرام “کھوئے ہووٗں کی جستجو” میں معروف شاعرہ اور پلاک کی ڈائریکٹر صغریٰ صدف نے بھی اپنا کلام سنایا او ر نامور بانسری نواز حیدر رحمٰن نے اپنی بانسری کی سُروں سے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…