اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے’’ چھوڑو وزارت اور جی حضوری ‘‘ ضمیر کی آواز سنو ہم تمہیں ویلکم کہیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے’’ چھوڑو وزارت اور جی حضوری ‘‘ ضمیر کی آواز سنو ہم تمہیں ویلکم کہیں گے ۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی معاملے پہ خبر لیک ہونے پر کپتان نے چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے دوست ہیں اور آپ کو ضمیر کی آواز سننی چاہئیے جو آپ کو وزیر ااعظم نواز شریف کو کرپٹ کہنے پر مجبور کر دے گی ۔ انہوں نے اشاروں کنایوں میں چوہدری نثار کو اپنی پارٹی میں ویلکم بھی کہا۔واضح رہے کہ ان دنوں قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے پر حالات انتہائی نازک ہیں جبکہ وفاقی وزیر پرویز رشید کوبھی برطرف کر دیا گیا ہے ۔