بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

علی امین گنڈہ پور کی گاڑی سے اسلحہ اورشراب کی برآمدگی،عمران خان کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت نے دونومبر کو روکا تو 3 تاریخ ہو جائیگی ٗ پھر بھی روکا گیا تو تاریخ بڑھتی جائیگی ٗپیچھا چھوڑنے والے نہیں ٗ مجرم وزیراعظم کو بچانے کیلئے ساری حکومتی مشینری ا ستعمال کی جارہی ہے ٗنواز شریف جو بھی کرلیں چوری کیا پیسہ ہضم نہیں ہونے دینگے ٗ جب تک زندہ ہوں نواز شریف کا پیچھا کرونگا ٗعلی امین گنڈا پور کو روکے جانے اور ان کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے کوئی ہیروئن یا چرس تو برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بہت ہی خطرناک گیم رہے ہیں، علی امین گنڈہ پور ایک وزیر ہے اور اس کی گاڑی کی تلاشی لینا غیر قانونی ہے ۔بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ایک مجرم وزیراعظم کی کرپشن چھپانے کیلئے ساری حکومتی مشینری استعمال کی جا رہی ہے اور قوم کا پیسہ تباہ کیا جا رہا ہے، نواز شریف جو بھی کر لیں ان کا چوری کیا ہوا پیسہ ہضم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مجرم کو کبھی وزیراعظم قبول نہیں کروں گا، عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، مجھے کس جرم کے تحت بنی گالہ میں بند کیا گیا ہے، نواز شریف مجھے روک نہیں سکتے، ہر روز لوگوں کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہوں اور جب تک زندہ ہوں نواز شریف کی کرپشن کا پیچھا کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ایک 3 روزہ بچی آنسو گیس شیل کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ٗ ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی حادثے میں شہید ہوا، ان دونوں کی ایف آئی آر شہباز شریف کے خلاف درج ہونی چاہیے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کو روکے جانے اور ان کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے کوئی ہیروئن یا چرس تو برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران بہت ہی خطرناک گیم رہے ہیں، علی امین گنڈہ پور ایک وزیر ہے اور اس کی گاڑی کی تلاشی لینا غیر قانونی ہے، سی پیک کی وجہ سے پہلے ہی چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے اور اس طرح کے اقدامات سے پنجاب کے خلاف خیبر پختونخوا میں مزید تعصب پھیلے گا۔عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف کو پیغام دیتا ہوں آپ لوگوں کو ڈرا نہیں سکتے ٗانہیں روک نہیں سکتے کیونکہ ہر روز لوگوں کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے ٗ ہم نے احتجاج کیلئے 2 تاریخ تو دی ہوئی ہے تاہم اگر ہمیں روک دیا تو تاریخ بڑھ جائیگی، یہ 3 ٗ4ٗ5 اور 6 بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ہم رکنے والے نہیں ہیں، یہ جتنا مرضی ڈرائیں، دھمکائیں، میں جب تک زندہ ہوں، پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے واضح طریقہ سے کہا تھا کہ اسلام آباد شہر میں کوئی کنٹینر نہیں لگانے تاہم اس کے باوجود ایسا کیا گیا ہے، کس قانون کے تحت یہ سب کچھ ہو رہا ہے ؟ عمران خان نے کہا کہ خبر لیک کرنے پر پرویز رشید کا استعفیٰ لینے کے بعد ہم سب یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس تمام تر معاملے کے اصل ذمہ داران کو سامنے لایا جائے ٗ یہ خبر لیگ کر کے پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آئی ایس آئی چیف کا چھ گھنٹے تک ٹرائل اور کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی ۔ نواز شریف لندن جب اپنے آپریشن کیلئے جا رہے تھے تو اپنی والدہ، بچوں اور بیٹی کو فون نہیں کیا بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا۔ خبر لیک کرنے والوں کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا تھا اور اس کا موقف بھی بالکل ایسا ہی تھا جیسا نریندر مودی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…