پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ میں پاکستانی نژادبیٹی نے باپ کو گرفتارکراڈالا،بڑی سزا سنادی گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ میں بیٹی کو تشددکا نشانہ بنانے پر پاکستانی ڈاکٹر کو گرفتارکرلیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق 57سالہ پاکستانی نژادبرطانوی ڈاکٹر گوہر رحمان نے اپنی 17سالہ بیٹی کو ہالووین پارٹی میں شرکت سے منع کیا لیکن اس نے باپ کی حکم عدولی کرتے ہوئے نہ صرف پارٹی میں شرکت کی بلکہ رات اپنے ایک مرد دوست کے گھر گزاری۔ وہ اپنے باپ کو سہیلی کے گھر جانے کا جھوٹ بول کر نکلی اور کہا کہ رات ساڑھے 9بجے تک واپس آ جائے گی تاہم وہ اگلے روز واپس آئی۔ اگلے روز جب لڑکی واپس آئی تو باپ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے فاحشہ کہہ دیا۔ غصے سے بپھرے گوہر رحمان نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،باپ کے اس روئیے پر نافرمان بیٹی نے پولیس بلا لی اور باپ کو گرفتار کروا دیا۔ عدالت نے گوہر رحمان کو 10ماہ قید کی سزا سنا دی ہے اور اب وہ پروبیشن پر ہے۔ بیٹی کا کہنا تھا کہ میرا باپ وحشی ہے۔ اس روز اس کا رویہ بہت خوفناک تھا۔ اس واقعے کے بعد میں نفسیاتی خلفشار کا شکار ہو چکی ہوں جس سے میری پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…