پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمرقید کی سزا، ن لیگ کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری عابد رضا منظر عام پر،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /گجرات (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے کہا ہے کہ بعض سازشی عناصر میرے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں،کسی عدالت نے میرے لئے عمر قید کا فیصلہ نہیں سنایا،میں اپنے حلقے میں موجود ہوں اور عوامی مسائل سن رہا ہوں اور عوامی خدمت کا شیوہ سرانجام دے رہا ہوں،جھوٹے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا اور اسمبلی کے اگلے اجلاس میں جواب دوں گا۔ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے گجرات سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض سازشی عناصر میرے بارے میں من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں میرے خلاف کسی عدالت نے عمر قید کا فیصلہ نہیں دیا میں اپنے حلقے میں موجود ہوں اور عوامی خدمت میرا شیوہ ہے اور لوگوں کے مسائل سن رہا ہوں،میرے کیس کے حوالے سے 10نومبر کو سماعت ہوگی،میں ممبر قومی اسمبلی ہوں اور جب الیکشن لڑا تھا تو تمام دستاویزات پیش کئے تھے اور مجھے الیکشن لڑنے کیلئے کلیئر کیا گیا تھا،عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس کا احترام کروں گا،میرے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے،میں جمہوری آدمی ہوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں جھوٹ پھیلانے والے عناصر کا جواب دوں گا،میرا نام ای سی ایل میں نہیں ہے میں گذشتہ ہفتہ بیرون ملک سے وآپس آیا تھا،میں کہیں بھی مطلوب نہیں ہو،سازشی عناصر کا منہ توڑ جواب دوں گا۔واضح رہے کہ چوہدری عابد رضا پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر 2013 کے الیکشن میں این اے (07) سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،ان کو 2003میں انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے 6آدمیوں کے قتل میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی تھی،لیکن متاثرہ خاندان کو دیت ادا کرلی تھی۔(خ م+وخ)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…