اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اطلاعا ت پرویز رشید کو کیوں ہٹایاگیا ؟، حکومت کا باضابطہ موقف جاری،تحقیقات کون کرے گا؟ اعلان ہوگیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیر اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا،پرویز رشید کے خبر سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہنے کی ہدایت،خبر لیک ہونے سے متعلق تحقیقات کیلئے پولیس ،آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ،کمیٹی خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کرے گی۔ہفتہ کو جاری ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیراطلاعات پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا اور پرویز رشید کو خبر کے معاملے پر تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الک رہنے کی ہدایت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراطلاعات کو معاملے کی آزادانہ تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پولیس اور ایجنسیوں سمیت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے،جس میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسران شامل ہوں گے،انکوائری کمیٹی الزامات سے متعلق تحقیقات کرے گی اور خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کرے گی۔اعلامیے کے مطابق دستیاب شواہد کے مطابق وزیراطلاعات نے کوتاہی برتی۔واضح رہے کہ 6اکتوبر کو انگریزی اخبار میں قومی سلامتی کے منافی خبر شائع ہوئی تھی،جس پر وزارت داخلہ نے خبر کے لیک ہونے سے متعلق تحقیقات کی تھیں،وزارت داخلہ کی تحقیقات میں وزیراطلاعات کی کہیں کہیں غفلت کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…