اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیلری کلنٹن اپنے دور وزارت میں ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کرتی رہی ہیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اپنے دور وزارت میں سرکاری معاملات کے لیے بھی ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کرتی رہی ہیں۔اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ، صدر باراک اوباما کے پہلے دور صدارت میں جب ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ تھیں تو سرکاری معاملات کے لیے بھی اپنا ذاتی ای میل اکاﺅنٹ ہی استعمال کیا کرتی تھیں، جبکہ سرکاری ای میل کی صورت میں تمام معاملات ریکارڈ کا حصہ ہوتے۔اس طرح انہوں نے وفاقی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اس سلسلے میں ان کے ساتھیوں نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔جب فیڈرل ریکارڈز کے لیے ان کی گزشتہ ای میلز کا تقاضا کیا گیا تو محکمہ خارجہ کی دوڑیں لگ گئیں اور ہیلری کلنٹن کے مشیروں کے لیے اس بات کا فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا کہ کن ای میلز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔اسی لیے انہیں 55 ہزار صفحات پر مشتمل ای میلز کو محکمہ ریکارڈز کے حوالے کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب کلنٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن نے تمام اصولوں کی پاسداری کی ہے۔
ہیلری کلنٹن پر بطور وزیر خارجہ ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کرنے کا الزام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































