بیجنگ(این این آئی)تاریخ پہلی بار پاکستان کے دوست ملک چین اپنا ایک ایسا خطرناک ایٹمی ہتھیار منظر عام پر لے آیا کہ دنیا کے ہوش اڑ گئے ،چین نے اپنا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار عوام کے سامنے نمائش کیلئے رکھ دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چین اپنی ایک ایٹمی آبدوز منظرعام پر لے آیا ہے جس کے بعد وہ عوام کو ایٹمی آبدوز دکھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔چینی حکومت نے یہ اقدام اپنی بڑھتی ہوئی بحری طاقت پر اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا مقصد چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے قبل صدر شی جن پنگ کا طاقتور تشخص بھی سامنے لانا ہے۔آئندہ برس ہونے والی یہ کانگریس انتہائی اہم فیصلے کرے گی جس میں شی جن پنگ کی صدارت کے دوسرے دور کا فیصلہ بھی شامل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ روز ملکی سطح پر تیار ہونے والے ایئرکرافٹ کیریئر کی تکمیل کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کیریئر تیاری کے آخری مرحلے میں ہے اور جلد آپریشنل ہوجائے گا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا ک اس بحری بیڑے کا ڈھانچہ شپ یارڈ میں جوڑ لیا گیا ہے اور ڈیزائن کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔اب ورکرز اس میں آلات اور سازوسامان نصب کر رہے ہیں۔ جس کے بعد جہاز تیار ہو جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک کسی ملک نے ایٹمی آبدوز عوام کو دکھانے کے لیے عجائب گھر میں نہیں رکھی۔چین وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ کام کیا ہے۔ چین کے حکومتی ماہرین کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے، آبدوزیں اور دوسرے ہتھیاروں کی نمائش فوج اور عوام کے تعلق کو فروغ دے گی جو صدر ڑی جن پنگ کی کوششوں کا اہم جزو ہے۔