جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

انگلستان: اُ لوﺅں کی دہشت کاشکار

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

انگلستان(نیوز ڈیسک) کوٹسولڈ کے رہائشی ان دنوں دہشت میں مبتلا ہیں۔ اس دہشت کا سبب نہ تو القاعدہ ہے، نہ ہی طالبان اور نہ ہی داعش، بلکہ ایک الّو نے انھیں خوف زدہ کر رکھا ہے! شبینہ پرندہ رات کی تاریکی میں گھر سے تنہا باہر نکلنے والے لوگوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔

قائد اعظم‘ قائداعظم ہیں یا (نعوذ باللہ) صحابی‘آزاد کشمیر کے مشیر راجہ ساجد نے قائد اعظم کو صحابی بنا دیا

 

اب تک کئی افراد اس کا نشانہ بن چکے ہیں۔برطانوی کاﺅنٹی میں دہشت کی علامت بن جانے والا الوالوﺅں کی اس قسم سے تعلق رکھتا ہے جو ” عقابی الو“ ( Eagle owl) کہلاتی ہے۔ اس نسل سے تعلق رکھنے والے الو غیرمعمولی طور پر بڑے ہوتے ہیں۔ اس الّو کے پروں کا پھیلاﺅساڑھے پانچ فٹ ہے، پنجے تیزدھار ہیں جو نشتر کی طرح شکار کی جلد میں اترجاتے ہیں۔عقابی الو یورپ میں عام پائے جاتے ہیں مگر برطانیہ کے جنگلات میں ان کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے البتہ گھروں میں یہ ضرور پالے جاتے ہیں۔

دنیا کے بہترین’ لڑاکوں’ نے ہمیشہ جوان رہنے کے لیے بہترین نسخہ بتا دیا

 

الو پالنے کا رواج برطانیہ میں کئی صدی پہلے شروع ہوا تھا۔ آج بھی کئی ہزار لوگوں کا روزگار اس کاروبار سے وابستہ ہے۔رائل سوسائٹی فار پروٹیکشن آف برڈز کے مطابق ہر سال درجنوں پالتو الّو ’ فرار ‘ ہوجاتے ہیں۔غالب امکان ہے کہ یہ الّو بھی کسی ’ گھر سے بھاگا ‘ ہوا ہے۔ اس نے بیشتر حملے کوٹسولڈ کے علاقے Synwell میں کیے ہیں۔ اسی لیے لوگوں نے اسے Synwell کا نام دے دیا ہے۔اسکا نشانہ بننے والوں میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں۔ 70 سالہ ٹیک سو ڈن ریٹائرڈ نرس ہے۔ چند روز پہلے وہ اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر جھانک رہی تھی جب اس کی نظر قریب ہی لگے ہوئے بجلی کے کھمبے پر پڑی۔ کھمبے پر وہی جسیم ا±لّو بیٹھا ہوا تھا جس نے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔ ٹیک کے دل میں الو کی تصویر کھینچنے کا شوق چرایا۔ چناں چہ وہ کیمرا اور ٹارچ اٹھائے گھر سے باہر آگئی۔ بوڑھی عورت نے ٹارچ کی روشنی الو پر ڈالی۔الو کو غالباً اس کی یہ ’جسارت‘ پسند نہیں آئی۔ وہ کریہہ آواز نکالتے ہوئے اس کی جانب لپکا۔

وہ ایئرلائن کمپنی جسے 25روپے میں فروخت کیا گیااور آج۔۔۔

 

قوی الجثہ پرندے کو اپنی طرف آتے دیکھ کر ریٹائرڈ نرس خوف زدہ ہوگئی اور واپس دروازے کی جانب دوڑی۔ اچانک اس کا پاو¿ں پھسلا اور وہ منہ کے بل زمین پر آرہی۔ گرتے ہوئے ٹیک کا بازو سیڑھی کے قدمچے سے ٹکرایا اورکلائی ٹوٹ گئی۔چوہتر سالہ مارگریٹ سڑک پر جارہی تھی جب الو اس پر حملہ آور ہوا۔ اس کے تیز ناخنوں نے بوڑھی عورت کے سر کی کھال ا±دھیڑ ڈالی تھی۔ مارگریٹ کی چیچ و پکار پر دو افراد دوڑتے ہوئے آئے۔ ان کی آمد پر حملہ آور پرندہ’ رفوچکر‘ ہوگیا۔ مارگریٹ کے چھیاسٹھ سالہ شوہر رابرٹ کو الو نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ رات کے کھانے کے بعد گھر کے باہر چہل قدمی کر رہا تھا۔ خوش قسمتی سے رابرٹ اس کے پنجوں کی زد میں آنے سے محفوظ رہا تھا۔ رابرٹ کا کہنا ہے کہ الو کے حملے کے بعد اس کی بیوی اتنی خوف زدہ ہوگئی ہے اس نے گھر سے باہر نکلنا چھوڑ دیا ہے۔ٹیک، مارگریٹ اور رابرٹ کی طرح کئی اور لوگ بھی Synwell کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اپنی خونخواری کے باوجود یہ الو کچھ مقامی لوگوں میں اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ انھوں نے فیس ب±ک پر اس کا پیج بنا ڈالا ہے۔اس کے فالوورز کی تعداد پانچ سو تک پہنچ گئی ہے۔ فیس ب±ک کے علاوہ ٹویٹر پر بھی اس کے بارے میں باقاعدگی سے ٹویٹ کی جارہی ہیں۔پرندوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہSynwell لوگوں پر حملہ آور نہیں ہورہا۔ انٹرنیشنل سینٹر فار برڈز کی اہل کار جمائما پیری جونز کے مطابق انسان کی قید میں رہنے والے پرندوں کو ان سے انسیت ہوجاتی ہے، اسی لیے وہ ان کی طرف بڑھتے ہیں۔ Synwell کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔

“جو میرے لئے دروازہ کھولے گی”

 

وہ حملہ آور نہیں ہوتا بلکہ انسانوں سے مانوس ہونے کی وجہ سے ان کی طرف بڑھتا ہے، تاہم چوں کہ وہ ایک جسیم پرندہ ہے اور اس کے پنجے نوکیلے اور خطرناک ہیں جو زخمی کردیتے ہیں، اس لیے لوگ Synwell کے ’ انداز محبت‘ کو حملہ سمجھ لیتے ہیں۔بہرحال وجہ جو کچھ بھی ہو کوٹسولڈ میں اس پرندے کی وجہ سے خوف و دہشت کی فضا قائم ہوچکی ہے اور لوگ شام کے بعد گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ڈرنے لگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…