دو شہروں کی پولیس شیخ رشید کی تلاش میں !! کس چیز پر سوار پورے شہر میں گھوم رہے ہیں؟

28  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) جرواں شہروں( راولپنڈی ، اسلام آباد )کی پولیس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اسلام آباد سے راولپنڈی شہر میں داخل ہونے کیلئے اپنے نا معلوم مقام سے نکل چکے ہیں اور دونوں شہروں کی پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ٹیکسی پر سوار ہو کر پورے اسلام آباد میں چکر کاٹ رہے ہیں اور کسی طرح راولپنڈی شہر میں داخل ہونے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ٹیکسی میں سوار اسلام آباد کی مختلف جگہوں پر گھوم رہے ہیں تو دوسری جانب جڑواں شہروں کی پولیس لگاتار ان کی تلاش میں سرگرداں ہے۔واضح رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے راولپنڈی میں لال حویلی کے مقام پر ایک وارم اپ جلسے سے خطاب کرنا ہے اور اس میں شرکت کیلئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے بھی راولپنڈی جانا ہے۔ شیخ رشید احمد نے اس ضمن میں ٹویتر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’مجھے پکڑ لو، اگر پکڑ سکتے ہو تو، میں آ رہا ہوں‘‘۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…