بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

تشویشناک خبر مکہ مکرمہ کی جانب میزائل فائر کر دیا گیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(رائٹرز/ العربیۃ/ واس) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی جانب پہلی بار میزائل فائر کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق یمن سے پہلی بار حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ کی طرف میزائل فائر کر دیا۔ اتحادی فورسز نے 65کلومیٹر دور سے یمن کی حدود میں ہی میزائل کو ناکارہ بنا دیا۔ سعودی خبر ایجنسی واس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ حملہ یمن کے صوبے صعدہ سے کیا گیا تھا۔ جو سرزمین مقدس مکہ مکرمہ سے تقریباََ 800 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فورسز نے میزائل کو مکہ مکرمہ پہنچنے سے پہلے ہی 65 کلومیٹر کے فاصلے پر مار گرایا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق حوثی باغیوں نے برکان 1 بیلسٹک میزائل کی تصدیق کر دی ہے کہ انہوں نے جدہ میں شاہ عبد العزیزایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا جو کہ سعودی عرب کا مصروف ترین ایئر پورٹ شمار ہوتا ہے۔ دارلخلافہ صنعاء سمیت شمالی علاقے یمن میں باغیوں کے قبضے میں ہیں۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل مکہ مکرمہ کے قریبی شہر طائف مین بھی حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا تھا تا ہم کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…