منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

’’دفعہ 144کے 144ٹکڑے ‘‘! شیخ رشید نے جلسہ بارے بڑا اعلان کردیا ‎

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’دفعہ 144کے 144ٹکڑے ‘‘!شیخ رشید نے جلسہ بارے بڑا اعلان کردیا ‎,عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مری روڈ کے جلسے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2بجے جلسہ ہو گا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2بجے کا جلسہ ہر صورت میں کریں گے ، انہوں نے کارکنوں ، راولپنڈی کی عوام اور دینی علما سے اپیل کی ہے کہ وہ کل نماز جمعہ کے بعد لال حویلی پہنچیں ۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں راولپنڈی کا پہلے بیٹا ہوں اور پھر پاکستان کا فرزند ہوں ، میری عوام سے گزارش ہے کہ اپنے خاندان کو نوازنے والوں کیخلا ف سڑکوں پر نکلیں، ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی کو مکمل طور پرسیل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام دفعہ 144کے 144ٹکڑے کر کے آئے گی اور عمران خان کا پرزور استقبال کریں گے

دوسری طرف جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج و دھرنوں کے باعث راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا،مری روڈ پر مریڑ حسن کے مقام پراحتجاجی کاکنوں کو روکنے کیلئے کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، میٹروبس سروس بھی بند کردی گئی،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے آج ممکنہ احتجاج کے باعث لال حویلی اور ملحقہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے ،علاقے سیل ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ تمام مارکیٹیں ، بازار اور فروٹ مارکیٹیں بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔لال حویلی کے گرد بھی کنٹینر لگا دیے گئے ہیں ۔ لال حویلی سے ملحقہ موتی بازار ، راجہ بازار ، صرافہ بازار ، اردو بازار ، بوہڑ ، کالج روڈ ، باڑہ مارکیٹ موچی بازار اور دیگر اہم مارکیٹیں پوری طرح بند ہیں جبکہ میٹروبس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آبا داور جڑواں شہر راولپنڈی میں میٹر و بس سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ میٹروبس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی میٹروبس سروس معطل رہے گی ۔ میٹروبس سروس معطل ہونے سے ملازمت پیشہ افراد کو دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی مکمل طورپر بند ہیں ۔دوسری جانب مری روڈ پر مریڑ حسن کے مقام پراحتجاجی کاکنوں کو روکنے کیلئے کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس سے مری روڈ بند ہے ۔ مری روڈ کی بندش سے سکول اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شیخ رشید نے ٹویٹ میں لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑا شیر بنا پھرتا ہے جو ایک حویلی سے ڈرتا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ وہ راولپنڈی کی اور راولپنڈی ان کی جان ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر لال حویلی پہنچے گا اور حکمرانوں کو بھگا کر دم لیں گے۔ راولپنڈی میں لال حویلی سیل ہونے کے بعد اپنے دوست کے گھر منتقل ہونے والے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ بزدل حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نہیں ڈرتے ، آج عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر راولپنڈی میں نظر آئے گا، کمیٹی چوک سے ایوب خان کو بھگایا تھا ،یہیں سے موجودہ حکمرانوں کو بھی بھگا کر دم لیں گے



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…