ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خواتین کو ڈھال بنانا تحریک انصاف کی پرانی عادت؟سینئرسیاستدان کاالزام

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے خواتین کو ڈھال بنایا ہے، یہ ان کی پرانی عادت ہے،ہم نے ہر بار ان کے دھرنے کو ہونے دیا، لیکن اس بار ان کی پلاننگ یلغار کی ہے،اگر دارلحکومت بند ہو تو دنیا میں پاکستان کا امیج کیا جائے گا ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ اسد عمر کو ڈی سی او نے کہاکہ اس کی باقاعدہ اجازت لیں لیکن انہوں نے مناسب نہیں سمجھا، انہوں نے جلسے کی نہ کوئی اجازت لی نہ بتانا مناسب سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی احتجاج کرے گا، باضابطہ اجازت لے گا تو سیکیورٹی بھی دیں گے،اگر کوئی اجازت بھی نہیں لینا چاہتا اور غیر قانونی کام کرنا چاہتا ہے تو اجازت نہیں دیں گے،یلغار نہیں کرنے دیں گے، اس کو ہر صورت روکیں گے، یہ ہماری قانونی ذمہ داری ہے ۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسلام آباد کے معمولات زندگی اور پاکستان کے امیج کا تحفظ کریں،احتجاج کریں، یلغار نہ کریں، یہ یلغار کرنے کی تیاری تھی، دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…