جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب حکومت ان ایکشن ،لال حویلی سے اہم گرفتاری ،دھماکہ خیزخبرآگئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، 5 یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، لال حویلی جلسہ روکنے کیلئے پولیس متحرک ہوگئی، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں اورشیخ رشید نامعلوم مقام پرچلےگئے ہیں اوراب تحریک انصاف کے دھرنے کی تاریخ کومنظرعام پرآئیں گے ۔راولپنڈی انتظامیہ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کا جلسہ روکنے کیلئے متحرک ہوگئی، شہر میں دفعہ 144 نافذ کرکے 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی گئی، حکم نامے کا اطلاق 28 اور 29 اکتوبر تک ہوگا، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور جلسہ جلوس کی بھی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب پولیس نے بھی کارروائیاں شروع کردیں، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ایم پی اے اعجاز جازی کے بھائی امتیاز کو لال حویلی سے گرفتارکرلیاگیا۔راولپنڈی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے فلیگ مارچ کیا، جس میں پولیس، ایلیٹ، محافظ فورس اور ٹریفک اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مارچ کچہری روڈ، مری روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر ختم ہوا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…