بیجنگ (آئی این پی ) وائی فائی الائنس کمپنی نے لیپ ٹاپس اور اسمارٹ فونز کے لیے وائی فائی سے تین گنا تیز ٹیکنالوجی متعارف کروادی ، وائی فائی گیگ نامی انتہائی تیز رفتار وائرلس نیٹ ورک ہے،یہ ٹیکنالوجی موجودہ ٹیکنالوجی سے تین گنا زیادہ تیز ہے، لیپ ٹاپ میں صرف 2جی پی فائل 2اسکینڈ میں جبکہ اسمارٹ فون میں 7اسکینڈ میں داون لوڈ ہو سکے گی ۔ اور انٹیل اور کوالکوم جیسے اداروں کی طرف سے اس کی حمایت کی جا رہی ہے ۔ اس ٹیکنالوجی کو 802.11اے ڈی اسٹینڈرڈ کا حامل قرار دیا گیا ہے ۔چاینہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی سے انٹر نیٹ کی رفتا ر 60 گیگا ہرٹز یا آسان الفاظ میں 8جی پی ایس ہو گئی جبکہ عام انٹرنیٹ 2.4 عے 5گیگا ہر ٹز سے زیادہ تیز انٹرنیٹ فراہم نہیں کر پاتی یعنی یہ ٹیکنالوجی موجودہ ٹیکنالوجی سے تین گنا زیادہ تیز ہے ۔وائی گیگ کے حوالے سے وائی فائی الائنس پروگرام کا آغازکر دیا ہیجس میں ان کا کہنا ہے کہ 2020ء تک اس تیکنالوجی کو استعمال کرنے والی دیوائسز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر جائے گی ۔ یہ بہت تیز رفتاری سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے والی ٹیکنالوجی ہے جو لیپ ٹاپ میں صرف 2اسکینڈ میں 2جی پی کی فلم یا فائل ڈاون لوڈ کرنے میں مد دے گی جبکہ اسمارٹ فون میں اتنی بڑی فائل 7اسکینڈ میں داون لوڈ ہو سکے گی ۔ وائی فائی الائنس نے کہا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی کم گنجان 60گیگا ہرٹز اسپیکٹرم استعمال کرئے گی جو کہ رفتار بڑھانے میں مدد دے گی ۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی صرف دس میٹر کی رینج میں ہی کام کر سکتی ہے یعنی اس کا استعمال ایک کمرئے کے اندر ہی ہو سکتا ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی 802.11اے ڈی وائرلس اسٹینڈرڈ والی ڈیوائسز پر ہی استعمال ہوسکے گی جو کہ اب مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھی پیش کی جا ری ہے جبکہ اسے روٹرز کی تو فروخت ہو بی رہی ہے وائی فائی الائنس کا کہنا ہے کہ اب وائی فائی سے ہٹ کر وائی گیگ کی جانب منتقل ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔
لیپ ٹاپس اور اسمارٹ فونز کے لیے وائی فائی سے تین گنا تیز ٹیکنالوجی متعارف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































