راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے جمعرات کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر قطری وزیر دفاع نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر پاکستان آرمی کے ایک چاق وچوبند دستے نے قطر کے وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔