منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بس بہت ہوگیا! حکومت نے عمران خان کو باضابطہ طورپر بڑی پیشکش کردی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ، اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا، 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ، ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ، عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں ، ملک حالت جنگ میں ہے ، اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات درپیش ہیں ، تمام جماعتوں کو آپس کے اختلافات سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات ہوں گی، شہداء کی میتوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر رکھ کر آبائی علاقوں کو پہنچانا افسوسناک ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے جو جنگ ہمسایہ ملک میں لڑی جا رہی تھی پرویز مشرف نائن الیون کے بعد اس جنگ ہمارے آنگن میں لے آئے ، آج پاکستان کے مسلح افواج ان دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہی ہے ، پچھلے ڈھائی سالوں سے اس جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاک فوج کے سینکڑوں جوانوں نے شہاد ت پا کر قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کروایا، آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد گھروں کو واپس پہنچ چکی ہے ، کراچی کا امن بحال ہواہے ، جرائم میں کمی ہوئی ہے ، شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ، بھارت کو سرحدوں پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ، حالات ابھی بہتر ہوئے ہیں مکمل ٹھیک نہیں ہوئے ، دہشت گردوں نے اپنی سٹریٹجی تبدیل کی ہے ہمیں بھی ان سے ایک قدم آگے رہ کر سوچنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات چند مہینوں یا سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھ کر ایک ہو جائیں ، بدقسمتی سے ہماری صفوں میں نفاق ہے ، اس سے کشمیریوں کو غلط تاثر جا رہا ہے ۔خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ، اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا، 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ، ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ، عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…